Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Rekhta Baitbaazi

ریختہ بیت بازی: قومی مقابلہ

اردو ورثے کا جشن

ریختہ فاؤنڈیشن پیش کرتا ہے ریختہ بیت بازی۔بیت بازی کا یہ مقابلہ اردو ورثہ کو محفوظ رکھنے، نوجوانوں میں اردو زبان سے لگاؤ پیدا کرنے، اور آنے والی نسلوں کو زبان و ادب کی طرف راغب کرنے کی اپنی طرح کی پہلی کوشش ہے ۔

بیت بازی جو ہندوستان پاکستان کے علاوہ ہر اس جگہ مقبول ہے جہاں اردو شاعری سے عشق کرنے والے موجود رہے۔ یہ مقابلہ حافظے اور شعری ذوق کا امتحان لیتا ہے۔

اہلیت کی شرطیں

  • 1. صرف گیارہویں جماعت اور اس سے اوپر کی جماعتوں کے طلبا ( بشمول گریجویٹ اور پی ایچ ڈی اسکالرز) مقابلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔ شرکا کے پاس طلبہ آئی ڈی کارڈ ہونا ضروری ہے۔
  • 2. ٢٠٢٣ یا اس کے بعد پاس ہوئے طلبا بھی شرکت کر سکتے ہیں۔
  • 3. رجسٹریشن کی آخری تاریخ 28 اپریل ہے۔

Registration form

Add participants (0/3)

*Add three participant

Note – Submit correct information, as these details are subject to verification.

Thank you for registering.

Shortlisted entries will be soon contacted by Team Rekhta.

شرکت سے متعلق معلومات

  • 1. ہر ٹیم میں تین اراکین ہوں گے۔
  • 2. ٹیمیں باری باری حصہ لیں گی- ایک ٹیم ایک شعر سنائے گی تو جواب میں دوسری ٹیم آخری حرف سے شروع ہونے والا شعر سنائے گی۔
  • 3. ہر ٹیم کے تمام اراکین کا تعلق کسی ایک ہی اسکول، کالج یا یونیورسٹی سے ہونا ضروری ہے۔
  • 4. ایک تعلیمی ادارے سے ایک سے زیادہ ٹیمیں حصہ لینے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔
  • 5. اگر کسی شہر سے کم اندراجات آئیں گے تو منتخب ٹیموں کو ان کے قریب ترین شہر میں منعقد ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ میں مدعو کیا جائے گا۔
  • 6. ریختہ فاؤنڈیشن جیتنے والی ٹیموں کے سفر کے اخراجات اٹھائے گی اور انھیں جشن ریختہ میں مفت شرکت کا موقع دے گی اور انھیں خصوصی سہولتیں فراہم کرے گی۔

بیت بازی کے ضابطے

  • 1. اہلیت کی شرطیں پوری کرنے کے لیے اسکریننگ ڈیجیٹل طریقے سے کی جائے گی۔
  • 2. فیصلہ کرنے کے لیے جواب دینے میں لگنے والے وقت، بحر، تلفظ اور پیش کش کےانداز کو مد نظر رکھا جاۓ گا۔
  • 3. تلفظ کا درست ہونا اور اشعار کا معیاری ہونا بہت ضروری ہے۔
  • 4. ہر ٹیم کے پاس جواب دینے کے لیے دس سیکنڈ کا وقت ہوگا۔
  • 5. اگر ایک ٹیم مقررہ وقت میں جواب نہ دے سکی تو دوسری ٹیم کو موقع دیا جائے گا۔ غلط شعر سناۓ جانے پر مخالف ٹیم "القطعہ" کہہ کر اسے درست کرسکتی ہے۔
  • 6. اگر کوئی ٹیم درست جواب نہ دے پائے تو حاضرین میں سے کوئی بھی جواب دے سکتا ہے۔ درست جواب دینے والے کو انعام سے نوازا جائے گا۔
  • 7. ججوں کے فیصلے کو حتمی سمجھا جائے گا۔

انعامات

  • 1. اہلیت ثابت کرنے والے راؤنڈ میں ہر شہر میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہر شہر میں جیتنے والی ٹیم جشن ریختہ 2024 کے گرینڈ فائنل میں شرکت کا موقع فراہم کیا جاۓ گا۔
  • 2. ہر شہر کی جیتنے والی ٹیم اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے جائیں گے۔
  • 3. گرینڈ فائنل جیتنے والی ٹیم کوقابل قدر انعام سے نوازا جائے گا۔

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے