عادل منصوری
غزل 38
نظم 42
اشعار 47
دریا کے کنارے پہ مری لاش پڑی تھی
اور پانی کی تہہ میں وہ مجھے ڈھونڈ رہا تھا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
لہو میں اترتی رہی چاندنی
بدن رات کا کتنا ٹھنڈا لگا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
مجھے پسند نہیں ایسے کاروبار میں ہوں
یہ جبر ہے کہ میں خود اپنے اختیار میں ہوں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
وہ تم تک کیسے آتا
جسم سے بھاری سایہ تھا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
کس طرح جمع کیجئے اب اپنے آپ کو
کاغذ بکھر رہے ہیں پرانی کتاب کے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے