تمام
تعارف
غزل38
نظم68
شعر52
ای-کتاب24
ٹاپ ٢٠ شاعری 20
تصویری شاعری 15
آڈیو 6
ویڈیو 35
افسانہ2
گیلری 1
تروینی38
گلزار
غزل 38
نظم 68
اشعار 52
دل پر دستک دینے کون آ نکلا ہے
کس کی آہٹ سنتا ہوں ویرانے میں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
زندگی یوں ہوئی بسر تنہا
قافلہ ساتھ اور سفر تنہا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
شام سے آنکھ میں نمی سی ہے
آج پھر آپ کی کمی سی ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
کبھی تو چونک کے دیکھے کوئی ہماری طرف
کسی کی آنکھ میں ہم کو بھی انتظار دکھے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتے
وقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
افسانہ 2
تروینی 38
کتاب 24
تصویری شاعری 15
میرے کپڑوں میں ٹنگا ہے تیرا خوش_رنگ لباس! گھر پہ دھوتا ہوں ہر بار اسے اور سکھا کے پھر سے اپنے ہاتھوں سے اسے استری کرتا ہوں مگر استری کرنے سے جاتی نہیں شکنیں اس کی اور دھونے سے گلے_شکوؤں کے چکتے نہیں مٹتے! زندگی کس قدر آساں ہوتی رشتے گر ہوتے لباس اور بدل لیتے قمیضوں کی طرح!
ہر ایک غم نچوڑ کے ہر اک برس جیے دو دن کی زندگی میں ہزاروں برس جیے صدیوں پہ اختیار نہیں تھا ہمارا دوست دو چار لمحے بس میں تھے دو چار بس جیے صحرا کے اس طرف سے گئے سارے کارواں سن سن کے ہم تو صرف صدائے_جرس جیے ہونٹوں میں لے کے رات کے آنچل کا اک سرا آنکھوں پہ رکھ کے چاند کے ہونٹوں کا مس جیے محدود ہیں دعائیں مرے اختیار میں ہر سانس پر_سکون ہو تو سو برس جیے
پھولوں کی طرح لب کھول کبھی خوشبو کی زباں میں بول کبھی الفاظ پرکھتا رہتا ہے آواز ہماری تول کبھی انمول نہیں لیکن پھر بھی پوچھ تو مفت کا مول کبھی کھڑکی میں کٹی ہیں سب راتیں کچھ چورس تھیں کچھ گول کبھی یہ دل بھی دوست زمیں کی طرح ہو جاتا ہے ڈانوا_ڈول کبھی