ریختہ بیت بازی گائڈ

ریختہ بیت بازی گائڈ اردو اشعار کا پہلا آن لائن ذخیرہ ہے جسے بیت بازی میں آسانی اور باقاعدگی پیدا کرنے کے لئے کسی خاص حرف سے شروع ہونے اور کسی خاص حرف پر ختم ہونے والے اشعار کی صورت میں ترتیب دیاگیا ہے ، مثلاً اس کے ذریعے آپ ’ب‘یا’د‘سے شروع ہونے والے اور ’غ‘یا’ل‘پر ختم ہونے والے اشعار صرف ایک کلک سے تلاش کرسکتے ہیں ۔ یہ ذخیرہ میر، غالب، آتش، مومن، داغ، فراق، فیض، ناصرکاظمی، محمد علوی، شہریار، پروین شاکرسمیت تقریبا سیکڑوں اہم شعرا کے ہزاروں اشعار پر مشتمل ہے ۔ شعرا اور اشعار کی تعداد میں اضافہ مسلسل جاری رہے گا ۔ریختہ بیت بازی گائڈ آپ کے موبائل فون پر بھی دست یاب ہے


Go