Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

حوصلہ

نامعلوم

حوصلہ

نامعلوم

MORE BYنامعلوم

    جب احمد شاہ ابدالی نے پنجاب پر حملہ کیا تو دربار دہلی کی طرف سے ان دنوں میر منو گورنر مقرر تھا۔ اس بے چارے نے پہلے تو دہلی میں امداد کے لیے بہت سی عرضیاں بھیجیں۔ لیکن جب کوئی بھی جواب نہ آیا تو ناچار اپنی ہی مٹھی بھر فوج سے احمد شاہ کا مقابلہ کیا۔ مگر احمد شاہ نے میر صاحب کو شکست دے کر شالا مار باغ میں آ مقام کیا۔ اب ان کو اطاعت کے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔ ناچار خود ملنے گئے احمد شاہ ان کی بہادری اور غیرت دیکھ چکا تھا۔ عزت کے ساتھ بٹھا کر پوچھا۔

    احمد شاہ: ’’میر صاحب! آپ نے لڑائی سے پہلے ہی اطاعت کیوں نہ قبول کی؟‘‘

    میر منو: صرف اس لیے کہ جو میرا آقا ہے اس کی مرضی کے بغیر میں ایسا نہ کر سکتا تھا۔

    احمد شاہ: ’’پھر آپ کے مالک نے آپ کی امداد کیوں نہ فرمائی؟‘‘

    میر منو: اس نے خیال کیا ہوگا کہ امداد کے بغیر ہی میں آپ سے بخوبی نبٹ لوں گا۔

    احمد شاہ: اچھا اگر آپ فتح پاتے تو میرے ساتھ کیا سلوک کرتے؟

    میر منو: ’’میں آپ کو لوہے کی ایک بند گاڑی میں بٹھا کر دہلی بھیج دیتا وہاں بادشاہ سلامت آپ کی بابت جو چاہتے خود حکم دیتے۔‘‘

    احمد شاہ: اچھا اب کہ خدا نے مجھے فتح مند کیا ے۔ مجھے آپ سے کیا سلوک کرنا چاہیے؟

    میر منو: اگر آپ قصائی ہیں تو قتل کر دیجیے۔ ڈاکو ہیں تو لوٹ لیجیے۔ سوداگر ہیں تو جرمانہ کر دیجیے اور بادشاہ ہیں تو معاف فرما دیجیے۔

    میر صاحب کی راست بازی اور حاضر جوابی سے احمد شاہ اتنا خوش ہوا کہ سوا لاکھ کا خلعت دے کر اپنی طرف سے بھی انہیں کو بدستور پنجاب کا گورنر مقرر کر دیا اور کچھ سالانہ خراج پر صلح کر لی۔ واقعی حوصلہ اور صداقت بڑی چیز ہے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے