آپ سے اب کیا چھپانا آپ کوئی غیر ہیں
ہو چکا ہوں میں کسی کا آپ بھی ہو جائیے
جاوید صبا 3 مئی 1958 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کی چند اہم مطبوعہ ادبی تصانیف میں "عالم میرے دل کا" (1989)، "کوئی دیکھ نہ لے" (2012)، اور "عالمی اردو کانفرنس" (2008 میں کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب کے بارے میں ایک مجموعی کام) شامل ہیں۔ وہ ایک ممتاز شاعر ، صحافی، مصنف، ڈرامہ نگار اور صدا کار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ بلوچستان یونیورسٹی سے جیولوجی میں ماسٹرز کیا۔ بعد ازاں بلوچستان کے سب سے بڑے اخبار روزنامہ انتخاب میں ادارتی صفحہ کے انچارج کے طور پر بھی کام کیا۔
ان کی زیادہ تر غزلیں ان کی تنہائی کے بارے میں پتہ دیتی ہیں۔اپنی شاعری میں تنہائی کو جس سنجیدگی سے جاوید صبا نے برتا ہے، وہ نہایت قابل دید ہے۔جاوید صبا انتہائی کم گو شاعر ہیں۔ وہ ایک پڑھے لکھے شخص ہیں۔ سنجیدہ اور سلیقہ مند ادبی شاعری کرتے ہیں اور بے حد حساس شاعر ہیں۔
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n2006212631