Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رحمان فارس کے اشعار

مری تو ساری دنیا بس تمہی ہو

غلط کیا ہے جو دنیا دار ہوں میں

شجر نے پوچھا کہ تجھ میں یہ کس کی خوشبو ہے

ہوائے شام الم نے کہا اداسی کی

تیرے بن گھڑیاں گنی ہیں رات دن

نو برس گیارہ مہینے سات دن

کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئی

کہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے

تم تو دروازہ کھلا دیکھ کے در آئے ہو

تم نے دیکھا نہیں دیوار کو در ہونے تک

وہ پہلے صرف مری آنکھ میں سمایا تھا

پھر ایک روز رگوں تک اتر گیا مجھ میں

مجھ کو خود میں جگہ نہیں ملتی

تو ہے موجود اس قدر مجھ میں

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے