جو خس بدن تھا جلا بہت کئی نکہتوں کی تلاش میں
جو خس بدن تھا جلا بہت کئی نکہتوں کی تلاش میں
میں تمام لوگوں سے مل چکا تری قربتوں کی تلاش میں
تری آنکھ سے مری آنکھ تک فقط ایک منظر خاک ہے
وہی شام تیرہ سرشت سی ملی مدتوں کی تلاش میں
کوئی خواب سر سے پرے رہا یہ سفر سراب سفر رہا
میں شناخت اپنی گنوا چکا گئی صورتوں کی تلاش میں
یہ جو جھانکتی ہے نفس نفس کوئی موج خوں سی اٹھی ہوئی
بنے زندگی کی نہ قتل گہہ کہیں وحشتوں کی تلاش میں
مرے زخم اب تو سیے گا کیا مرے آنسوؤں کو پیے گا کیا
ترے ذائقے ہی بدل گئے نئی لذتوں کی تلاش میں
- کتاب : dahliiz per utartii shaam (Pg. 21)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.