Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مے گلگوں کے جو شیشے میں پری رہتی ہے

ولی اللہ محب

مے گلگوں کے جو شیشے میں پری رہتی ہے

ولی اللہ محب

MORE BYولی اللہ محب

    مے گلگوں کے جو شیشے میں پری رہتی ہے

    چشم مستوں میں عجب جلوہ گری رہتی ہے

    ہے پھندیت ایک وہ بانکا کہ لڑے جب تک آنکھ

    مردمک پنجۂ مژگاں میں بھری رہتی ہے

    باغ میں جب وہ گل تازہ بہار آتا ہے

    بوئے گل پھر تو ہوا پر ہی دھری رہتی ہے

    نالہ بلبل ہے چمن زار ہے دل داغوں سے

    آہ تا صبح نسیم سحری رہتی ہے

    محتسب دختر رز ہم سے جو تو آج ملائے

    بزم مستوں میں تری معتبری رہتی ہے

    سلطنت فقر کی جن کو ہی نہیں پیش نگاہ

    کوڑی اور اشرفی یکساں نظری رہتی ہے

    لب‌ و چشم اپنے ہیں اک عالم خشکی و تری

    عشق میں سلطنت بحر و بری رہتی ہے

    اشک باری سے غم و درد کی کھیتی باڑی

    لہلہی سی نظر آتی ہے ہری رہتی ہے

    رو ترا کحل بصر ہو نہ اسے تو بے وجہ

    چشم میں آئنے کے بے بصری رہتی ہے

    آبرو پاتی تھی خشکی بہ کمال استغنا

    آب دریا کے نہ ہونے میں تری رہتی ہے

    توشہ خانہ ہے ترا گنبد گردوں جس میں

    مہر و مہ سے تری دستار زری رہتی ہے

    ہے جو اغیار کے ہر دم کی تری آمد و شد

    جسم میں جان ہماری سفری رہتی ہے

    دین و دل بکتے ہیں ہوتے ہیں غم درد خرید

    ترے کوچے میں لگی اک گزری رہتی ہے

    بے نشاں زخم سے اس تیر نگہ کے دل میں

    درد رہتا ہے نہ پیکاں نہ سری رہتی ہے

    دل کو بھی ڈوبتی کیوں کر نہ نظر آئے محبؔ

    کشتیٔ چشم تو پانی سے بھری رہتی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے