Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پھر وہی موسم جدائی ہے

فرحت احساس

پھر وہی موسم جدائی ہے

فرحت احساس

MORE BYفرحت احساس

    پھر وہی موسم جدائی ہے

    پھر مجھے اپنی یاد آئی ہے

    پھر پڑھا میں نے تیرا پہلا خط

    پھر سے تجھ تک مری رسائی ہے

    پھول سا پھر مہک رہا ہوں میں

    پھر ہتھیلی میں وہ کلائی ہے

    پہلے بوسے کی نیم گرم آہٹ

    پھر رگ جاں میں رت جگائی ہے

    پھر ہری ہے تمام تنہائی

    پھر سے پانی کو سبز پائی ہے

    پھر مرا ہے تمام سناٹا

    پھر مری بازگشت چھائی ہے

    پھر زمانہ مری گرفت میں ہے

    پھر مجھے وہم کبریائی ہے

    پھر تجھے چھو کے دیکھتا ہوں میں

    پھر سے قندیل سی جلائی ہے

    پھر تصور میں تیرے لب آئے

    میری ہر بات پھر حنائی ہے

    ڈھیر ہے پھر سے خاک کی دیوار

    پھر مجھے ذوق رونمائی ہے

    پھر وہی میں نیا نیا سا ہوں

    پھر زمیں سے مری رہائی ہے

    مأخذ:

    mai.n ronaa chaahtaa huu.n (Pg. 70)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے