تم سے اک دن کہیں ملیں گے ہم
تم سے اک دن کہیں ملیں گے ہم
خرچ خود کو تبھی کریں گے ہم
عشق! تجھ کو خبر بھی ہے؟ اب کے
تیرے ساحل سے جا لگیں گے ہم
کس نے رستے میں چاند رکھا ہے
اس سے ٹکرا کے گر پڑیں گے ہم
آسمانوں میں گھر نہیں ہوتے
مر گئے تو کہاں رہیں گے ہم
دھوپ نکلی ہے تیری باتوں کی
آج چھت پر پڑے رہیں گے ہم
جو بھی کہنا ہے اس کو کہنا ہے
اس کے کہنے پہ کیا کہیں گے ہم
روک لیں گے مجھے ترے آنسو
ایسے پانی پہ کیا چلیں گے ہم
وہ سنے گی جو سننا چاہے گی
جو بھی کہنا ہے وہ کہیں گے ہم
- کتاب : Chand Dinner per Baitha Hai (Pg. 33)
- Author : Swapnil Tiwari
- مطبع : Anybook, Gurgaon (2015)
- اشاعت : 2015
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.