aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
منشی احمد حسین قمر کی تصنیف شدہ یہ داستان گویا کہ طلسم ہوش ربا کی اگلی کڑی ہے۔ اگرچہ اسے مستقل داستان ہی کہا جائے گا مگر چونکہ طلسم ہوش ربا کے اختتام کے بعد اس قصے کو شروع کیا گیا اس لئے اسے اس کی اگلی قسط کے طور پر بھی پہچانا جا سکتا ہے اور اس قصے کی پیوندکاری بھی طلسم ہوش ربا سے کی گئی ہے اس لئے اس داستان و قصہ کو اس کا اگلا جز بھی کہا جا سکتا ہے۔ اس نسخے کی خاص بات یہ ہے کہ جب طلسم ہوش ربا پوری ہوئی تو منشی پراگ نارائن نے احمد حسین سے بلا کر کہا کہ آپ نے طلسم ہفت پیکر کا اس سے قبل اشتہار دیا تھا اس لئے جب وہ کہانی پوری ہو گئی ہے تو اب طلسم ہفت پیکر شروع کر دیں اس طرح یہ داستان بھی تین جلدوں میں مکمل ہوئی جسے مطبع نولکشور لکھنو نے 1909 میں شائع کیا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets