aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عارف اختر نقوی شاعر،افسانہ نگار اور مترجم ہیں۔ متعدد ڈاکیومینڑی فلموں اور ٹی وی پروگراموں کے اسکرپٹ لکھے اور پروڈیوس کئے ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی۔ اے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اردو میں ایم۔ اے، ایم فِل کیا۔ اس کے علاوہ ماس میڈیا میں ڈپلوما کیا۔
ماس کمیونیکیشن ریسرچ سینٹرجامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی میں بحیثیت ٹیلی ویژن پروڈیوسر برسوں کام کیا اب سبکدوش ہو چکے ہیں۔ اس سے پہلے کچھ عرصےروز نامہ ’انقلاب‘ دہلی اور’اردو مورچہ‘ دہلی میں بحیثیت سب ایڈیٹرکام کیا۔
مطبوعات:.1. ’24 کہانیاں‘۔ نیشنل بُک ٹرسٹ کے لیے بچّوں کی کہانیوں کا ترجمہ ۔2. ’اردو منظوم ڈرامے کی روایت‘3. ’ویڈیو ایڈیٹنگ ابتدائی تعارف‘ شائع ہوچکی ہیں۔ شعری مجموعہ ’کربِ احساس‘ زیرِ طبع ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets