aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہر مذہب کا کچھ بنیادی فلسفہ ہوتا ہے اور اس سے کسی کو انکار نہیں، تاہم ہندو ازم کا نظریہ مکاشفے سے پیدا ہوئے وجدان اور اس کے روحانی تجربے سے منسوب ہے۔ ہوا، درخت، دریا، جنگل، پہاڑ، آگ، مٹی اور مٹی پر رینگتے ہوئے جاندار سب کے وجود اور اس کے جمالیاتی تصور سے پیدا شدہ نتائج کی روشنی میں جو لائحہ عمل مرتب ہوتا ہے اسی سے زندگی گزارنے اور اسی کو روحانی سکون حاصل کرنے وسیلہ سمجھا جاتا ہے۔ ظاہر ہے یہ وہ عمل ہے جو انسان کے بوتے سے باہر ہے مگر وہ انسان جو غیر معمولی ہوتے ہیں اور جسے رشی یا مہا رشی کہتے ہیں، تمام تر مکاشفات و ریاضت کو بروئے کار لاکر عام انسانوں کےلئے ایک ضابطہ حیات تشکیل دیتے ہیں۔ گویا ایشور کا وجود ہر ذرے میں ہے اور ذروں سے بنا ہوا مادہ ایشور کی علامت ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets