aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
علامہ اقبال کے فکروفن پر کئی تصانیف منظر عام پر آچکی ہیں۔کئی مفکرین نے اپنے اپنے انداز سے اقبال کے فکر و فن کو سمجھا اور سمجھایا ہے۔زیر نظر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔جس میں عبادت بریلوی نے اقبال کے فکر و فن پر متفرق مضامین کو شامل کیا ہے۔جس کے متعلق وہ لکھتےہیں" ان مضامین میں کوئی خاص بات نہیں ہے۔علامہ اقبال کی عظیم شخصیت اور شاعری کے مختلف پہلوؤں میں سے صرف چند ایک سے آپ کو آشنا کرنے کی ایک نہایت معمولی سی کوشش ہے۔اقبال کی شخصیت اور شاعری کے جلال و جمال تک رسائی تو خیر بڑے بڑوں کے لیے ممکن نہیں،البتہ اس خواہش کا چراغ دل میں ضرور جلایا جاسکتا ہے کہ ان کے آس پاس طواف کیا جائے۔بس ان مضامین کی حیثیت اس سے زیادہ کچھ نہیں۔"
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets