Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایڈیٹر : محمد مبین کیفی چریا کوٹی

ناشر : ہندوستانی اکیڈمی، الہ آباد

سن اشاعت : 1933

زبان : Urdu

موضوعات : تذکرہ, شاعری

ذیلی زمرہ جات : انتخاب

صفحات : 437

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

جواہر سخن
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر نظر "جوہر سخن" اردو شعرا کے کلام کا انتخاب ہے، جس کو مولوی محمد مبین کیفی نے مرتب کیا ہے۔ یہ انتخاب تین جلدوں پر مشتمل ہے، جن میں نہایت ہی اہتمام کے ساتھ شاعری کے مختلف ادوار کو سامنے رکھ کر انتخاب پیش کیا گیا ہے۔ نیز اس دور کی خصوصیت اور شاعری کے طرز پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ پہلی جلد میں دو حصے ہیں، پہلے حصہ میں شعرا ئے دکن اور شعرائے اورنگ آباد کے کلام کو جبکہ دوسرے حصہ میں دور اول کے شعرائے دہلی جس کو ایک طرح سے ایہام گوئی کا دور کہتے ہیں، کے کلام کو پیش کیا گیا ہے۔ دوسری جلد میں اردو شاعری کے سب سے اہم دور کے شعرا کا کلام پیش کیا ہے، اس جلد میں یہ دور ۱۷۳۵ سے شروع ہوتا ہے اور تقریبا سو سال تک قائم رہتا ہے، اس درمیان جو صاحب طرز شعرا نمودار ہوتے ہیں، ان کا کلام پیش کیا گیا ہے۔ اس جلد کا آغاز میر تقی میر سے ہوتا ہے۔ تیسری جلد میں بزم عیش و عشرت کے دور کے شعرا کا کلام پیش کیا گیا ہے، یہ بزم عیش و عشرت وہی دور ہے جب اودھ میں چاروں طرف انبساط و کامرانی اور جوش نشاط ہے۔ قصائد میں نشاط کی روح اور غزلوں پر بزم نوازی کا تموج، بات بات میں لطیفہ سنجی اور لفظ لفظ میں تصنع اور ظاہری شان و شکوہ اس دور کا شعار نظر آتا ہے۔ تینوں جلدوں بلکہ تینوں ادوار میں صاحب طرز شعرا کی ایک بڑی تعداد شامل ہے، ساتھ مختصر تعارف بھی۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے