aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "خواتین کی آزادی عہد رسالت میں" یہ کتاب شیخ ابو عبدالرحمن عبد الحلیم محمد ابو شقہ مصری کی عربی تصنیف "تحریر المرأۃ في عصر الرسالۃ" کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب کی تلخیص ڈاکٹر کبیسی نے کی ہے، اور ترجمہ کے فرائض حسنین ندوی نے بحسن وخوبی انجام دئے ہیں۔ مصنف موصوف نے اس کتاب میں مسئلہ زن پر قرآنی آیات اور صحیح بخاری ومسلم کی احادیث کا ایک جامع مفصل اور ہمہ گیر مطالعہ پیش کیا ہے۔ اصل عربی کتاب چھ متوسط جلدوں میں طبع ہوئی، اس کتاب کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر مترجم حسنین ندوی نے عربی کتاب کی تلخیص و ترجمہ اس انداز سے کیا ہے کہ اصل کتاب کی ترتیب ابواب وفصول بقدر ضرورت معمولی فرق کے ساتھ ترجمہ میں باقی رہ گئی ہیں۔ مجموعی طور پر پوری کتاب تین ابواب مع متعدد فصول و اسباب پر مبنی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets