Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایڈیٹر : کرشن اوتار, توفیق فاروقی

شمارہ نمبر : 008

اشاعت : 001

ناشر : توفیق فاروقی

مقام اشاعت : دلی, انڈیا

سن اشاعت : 1966

زبان : Urdu

موضوعات : ناولٹ

صفحات : 130

معاون : بزم صدف انٹرنیشنل

مہینہ : August

محشر خیال
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

ایڈیٹر: تعارف

منشی تیرتھ رام فیروز پوری ایک ہندوستانی ناول نگار، افسانہ نگار، مدیر اور مترجم تھے، انھوں نے درجنوں کتابوں کا اردو زبان میں ترجمہ کیا۔ نیز ایک ماہوار رسالہ ترجمان بھی شائع کرتے تھے۔ ان کی تعلیم میٹرک تھی بغرض معاش 1930ء تا 1947ء لاہور میں مقیم رہے تقسیم ہند کے بعد جالندھر میں جا بسے۔ انہوں نے 250 یا 150 سے زائد انگریزی کتب کے اردو تراجم کیے جو 60 ہزار سے زائد صفحات بنتے ہیں ۔

وہ فیروز پور، مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ حصول تعلیم کے بعد وہ لاہور چلے گئے اور صحافت و ادب کا پیشہ اپنایا۔ 1914ء میں انھوں نے لاہور سے ماہنامہ "ترجمان" نکالا۔

تیرتھ رام نے اس دور کے تقریباً تمام مشہور انگریزی جاسوسی اور سنسنی خیز پراسرار ناولوں کا ترجمہ اس انداز میں کیا تھا کہ قاری کو پڑھتے وقت کہیں بھی اسے کے ترجمہ ہونے کا احساس نہیں ہوتا۔ ان کے زیادہ تر ناول لاہور کے نرائن دت سہگل اینڈ سنز نے شائع کیے تھے اور ان کی مقبولیت کا یہ علام تھا کہ قارئین کو ان کا بے صبری سے انتظار ہوتا تھا۔ اور ناشر کے پاس ان کے مستقل خریداروں کی ایک فہرست تھی جنھیں ہر مہینے ناول چھپتے ہی بذریقہ ڈاک ارسال کر دیتا تھا۔ تیرتھ رام غالباً اس دور کے واحد ادیب تھے جن کا ناول ہر مہینے رسالے کی طرح قارئین باقاعدگی سے بذریقہ ڈاک ارسال کیا جاتا تھا۔

بعض محققین کے مطابق منشی تیرتھ رام نے تقریباً ڈھائی سو انگریزی ناولوں کا ترجمہ کیا اور بعض محققین کے مطابق ایک سو سے زائد انگریزی ناولوں کا ترجمہ کیا جن میں "گردش آفاق" سب سے زیادہ ضخیم اور مقبول ناول تھا جو چار جلدوں پر مشتمل تھا۔ منشی تیرتھ رام اپنے طرز کے مغربی ناولوں کے بہت اچھے طالب علم تھے۔ ایسا نہیں تھا کہ وہ صرف ایک طرز کے ناولوں پر خود کو محدود رکھتے ہوں۔ بدلتے ہوئے زمانے کے ساتھ ان کے یہاں بدلتے ہوئے مغربی جاسوسی ناولوں کے تراجم اور پرتو نظر آتے ہیں۔ انھوں نھے انیسویں صدی عیسوی کے اواخر سے لے کر بیسویں صدی عیسوی کے تقریباً وسط تک ہر اہم مغربی جاسوسی سنسنی خیز ناول نگار کے تراجم سے اردو کا مالا مال کر دیا۔

تصنیف:

ناول۔

  1. عشق اور موت ،لاہور، فرئنٹیر بُک ڈپو، (ناول) مترجم
  2. سنہری ناگن ،لاہور، فرئنٹیر بُک ڈپو، (ناول) مترجم
  3. پُر اسرار مکان ،لاہور، فرئنٹیر بُک ڈپو،ت ن، 115 ص (ناول) مترجم
  4. ڈاکٹر فومانچو کا انتقام ،جموں،پریم پرنٹنگ پریس، 1944ء (ناول) مترجم
  5. بُلبلِ اسیر ،لاہور،آزاد بک ڈپو، س ن ص 120 (ناول) مترجم
  6. تاجِ شاہی حُسن کے قدموں میں ،لاہور، عالمگر بُک ڈپو، 1940ء ص 200 (ناول)
  7. آرستیں لوپن جاسوس ،لاہور، فرنٹیر بُک ڈپو، (ناول) مترجم
  8. چراغ تلے اندھیرا ناول
  9. گناہ کی راہ ناول
  10. مکافاتِ عمل ناول
  11. آندھی ناول
  12. مغرب کی حسین اور گنہگارعورتیں ،لاہور، فرنٹئر بک ڈپو، س ن، ص 114، (ناول) مترجم

افسانے

  1. دیسی ،لاہور،رام دتہ مل اینڈ سنز،ت ن، 127 ص (14 افسانے) مترجم
  2. پھول اور کلیاں ،لاہور،نرائن دت سہگل اینڈ سنز،بار چہارم،1945ء، 176 ص (24 افسانے) مترجم
  3. شمع و پروانہ ،لاہور، آزاد بُک ڈپو، 1945ء ص 164 (15 افسانے) مترجم
  4. جلا وطن اور دیگر افسانے ،لاہور،جنرل بُک ڈپو،ت ن، 184 ص (12 افسانے)
  5. رنگین افسانے ،لاہور، ادارہ اشاعت اُردو، س ن ص 112 (13 افسانوی تراجم)

دیگر[

  1. نظارہ پرستان انیسویں جلد ،دہلی،لال برادرس،1925ء، ص مترجم
  2. خونی چراغ ،لاہور،لال برادرس،، ص مترجم
  3. فسانہ لندن سترہویں جلد ،لاہور،لال برادرس،1923ء، ص 2076- 1873
  4. 4.    420 عورتیں
  5. جلا وطن
  6. آپ بیتیاں
  7. اس پار
  8. قفسِ زریں
  9. آزادی
  10. انصاف
  11. پہلا ہیرا
  12. انمول ہیرا
  13. ڈاکٹر نکولا
  14. شاہی خزانہ
  15. آتشی کتا
  16. مصری جادو گھر
  17. مقدس جوتا
  18. کرنی کا پھل
  19. لعل مقدس
  20. نازک کٹار
  21. بحرِ فنا
  22. نقلی نواب
  23. للتا
  24. قسمت کا شکار
  25. ستم ہوشربا
  26. تلاش اکسیر
  27. مہادیو گوبند راناڈے اور اُسکی زندگی کے سبق (1909ء)
  28. سیاہ کارانِ اعظم ،لاہور، فرنٹیئر بُک ڈپو۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

ایڈیٹر کی مزید کتابیں

مدیر کے دیگر رسائل یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول عام رسائل

مقبول ترین رسائل کے اس منتخب مجموعہ پر نظر ڈالیے اور اپنے مطالعہ کے لئے اگلا بہترین انتخاب کیجئے۔ اس پیج پر آپ کو آن لائن مقبول رسائل ملیں گے، جنہیں ریختہ نے اپنے قارئین کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس پیج پر مقبول ترین اردو رسائل موجود ہیں۔

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے