Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : منشی نہال چند لاہوری

ناشر : منشی نول کشور، لکھنؤ

سن اشاعت : 1880

زبان : Urdu

موضوعات : قصہ / داستان, مطبوعات منشی نول کشور

ذیلی زمرہ جات : داستان

صفحات : 92

معاون : رامپور رضا لائبریری، رام پور

مذہب عشق
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

"مذہب عشق" نہال چند لاہوری کی تصنیف کردہ ایک نثری داستان ہے اور یہ تاج الملوک اور بکاولی کی داستانوں پر مشتمل ہے۔ اردو کے داستانوی ادب یا نثری داستانوں میں قصہ گل بکاؤلی انتہائی بلند مقام کا حامل ہے۔ یہ کتاب اردو ادبیات عالیہ کی اہم داستانوں میں سے ایک ہے۔ اس کی اساس شیخ عزت اللہ بنگالی کا فارسی قصہ ہے۔ مذہب عشق کی تکمیل 1803ء مطابق 1217 ہجری کو ہوئی اور 1804ء میں پہلا ایڈیشن شائع ہوا۔ نہال چند نے فارسی سے اس کا ترجمہ ڈاکٹر گلکرسٹ کی درخواست پر کیا تھا جو اس کی مقبولیت کی اہم دلیل ہے۔ مترجم نے اپنے ترجمے کو اصل سے قریب رکھتے ہوئے تکلفات سے بچنے کی کوشش کی ہے۔ مترجم نے لفاظی کی جگہ سادگی اختیار کرکے قصے کودلچسپ اور عام فہم بنادیا ہے۔اس کی مقبولیت کا یہ عالم تھا صرف نول کشور سے اس کے اڑتیس ایڈیشن شائع ہوئے۔ اردو تھیٹر میں بھی یہ قصہ خاصا مقبول رہا اور اسے تین حصوں گل بکاؤلی، سنگین بکاؤلی اور چترا بکاؤلی کے نام سے پیش کیا گیا۔ نیز آزادی ہند کے بعد اس پر ایک فلم بھی بنی۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے