aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "تدریس مطالعہ قدرت" سی۔ وان وس کی انگریزی کتاب 'فیلو لینن سوسائٹی' کا اردو ترجمہ ہے۔ اردو ترجمہ جگموہن لال چترویدی نے کیا ہے۔ اس کتاب میں یہ بتلایا گیا ہے کہ فطرت کا محبت آمیر اور باضابطہ مطالعہ بچوں کی نشو و نما میں کس قدر معین و مددگار ہے۔ قدرت کے ساتھ با شعور ربط اور راست تجربہ کا نام مطالعہ قدرت ہے، اور یہ انسانی ترقی کا ضامن ہے۔ اس لئے اس کا جاننا، اور خاص طور پر ہمارے نصابوں میں شامل کرنا، اور اس کا درس دینا بہت ضروری ہے۔ یہ کتاب اسی ضمن میں بات کرتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets