دل چھیڑ کوئی ایسا نغمہ گیتوں میں زمانہ کھو جائے
دلچسپ معلومات
(انسپکٹر(1956)
دل چھیڑ کوئی ایسا نغمہ گیتوں میں زمانہ کھو جائے
یہ آہ مری دنیا کے لیے خوشیوں کا ترانہ ہو جائے
آواز مرے ٹوٹے دل کی دنیا کے دلوں کو تڑپا دے
پتھر کا جگر بھی سن کے جسے اک بار تو پانی ہو جائے
دل چھیڑ کوئی ایسا نغمہ
ہے جس نے ہمیں یہ درد دیا ہم اس کو دعائیں دیتے ہیں
یہ درد دوا بن جائے گا ایک دن جو پرانا ہو جائے
دل چھیڑ کوئی ایسا نغمہ
ہے تجھ کو قسم اے دل کی جلن آنکھوں میں نہ آنسو آ جائیں
ایسا نہ ہو تیرے رونے سے محفل میں تماشہ ہو جائے
دل چھیڑ کوئی ایسا نغمہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.