محبت ہو گئی ہے جن سے شکایت ان سے کیا ہوگی
دلچسپ معلومات
کہیں دن کہیں رات (1968)
محبت ہو گئی جن سے شکایت ان سے کیا ہوگی
زباں تک بات جو آئی یقیناً وہ دعا ہوگی
گلہ کیسے کروں ان سے میں ان کی بے وفائی کا
کیا کرتے ہیں جو دعویٰ محبت میں خدائی کا
اگر وہ مجھ سے روٹھے ہیں تو میری ہی خطا ہوگی
زباں تک بات جو آئی
محبت میں جسے اے دل سزائے موت مل جائے
وہ مر کر بھی زمانے میں کبھی مرنے نہیں پائے
کہاں ایسی عدالت ہے کہاں ایسی سزا ہوگی
محبت ہو گئی جن سے شکایت ان سے کیا ہوگی
زباں تک بات جو آئی یقیناً وہ دعا ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.