آنکھ میں نیندوں کے ڈیرے پاؤں میں جامد ہوس (ردیف .. ن)
آنکھ میں نیندوں کے ڈیرے پاؤں میں جامد ہوس
جان میں ہر سو خموشی جی کو الجھن کچھ نہیں
نے گرفتاری میں لذت نے روانی میں مزہ
اک سکوں سبزہ زدہ سانسوں میں پھسلن کچھ نہیں
یا سماں ساکت ہوا یا پھر بصیرت کھو گئی
شور سڑکوں پر نہیں رنگوں میں بن ٹھن کچھ نہیں
ولولہ بادل میں مفقود اور چادر ہے ہوا
ٹین پر گرتی ہوئی بوندوں میں دھڑکن کچھ نہیں
نے ستونوں کا سہارا اور نہ چھت کا حوصلہ
اک مکاں ایسا ملا دیوار آنگن کچھ نہیں
آسماں بے سانس ہے صحرا سکوت ساز ہے
ایک عرصہ ہو گیا اب زیب دامن کچھ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.