آنکھ سے جب خواب کا قطرہ گرا
آنکھ سے جب خواب کا قطرہ گرا
میرے خالی ہاتھ پر لمحہ گرا
بھول جائیں گی ہوائیں راستہ
پیڑ سے جب آخری پتہ گرا
پھر نیا موسم کوئی تخلیق کر
زردیٔ تصویر پر سبزہ گرا
رنگ میرے وہ اٹھا کر لے گیا
کینوس پر رہ گیا نقطہ گرا
ہو گئے بے سمت سارے فاصلے
اب مرے پیروں میں وہ رستہ گرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.