اب کے جب خواہش صلہ ہی نہیں
اب کے جب خواہش صلہ ہی نہیں
اس زمانے سے کچھ گلہ ہی نہیں
چاند پورا کھلا تو ہے لیکن
رخ کا تیرے مقابلہ ہی نہیں
کیسے مانیں بہار آئی ہے
تیرا چہرا ابھی کھلا ہی نہیں
درد دلبر بھی درد دہر بھی ہے
کیسے کہہ دیں کہ کچھ ملا ہی نہیں
اب تو چاک کفن ہی سل جائے
زخم دل تو صداؔ سلا ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.