اب سمجھا ہے اب جانا ہے
اب سمجھا ہے اب جانا ہے
بیگانہ پھر بیگانہ ہے
یہ مجبوری پر مجبوری
خاموشی بھی افسانہ ہے
یہ پھولوں کی رت یہ آنسو
فطرت ہی کچھ غم کھانا ہے
کتنی ہی آسیں ٹوٹی ہیں
اتنا ہی اب تک جانا ہے
تسکین دل کہئے جس کو
افسانہ ہی افسانہ ہے
تیرے کارن تیرے باعث
تیرے غم کو غم جانا ہے
ان کا افسانہ ہے میں ہوں
میں ہوں ان کا افسانہ ہے
کیسی صبحیں کیسی شامیں
رونا ہے یا رلوانا ہے
دنیا ہنسنے والی دنیا
رونے والا دیوانہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.