اب وہ دامن کہاں وہ ہاتھ کہاں
اب وہ دامن کہاں وہ ہاتھ کہاں
وہ تکلم وہ واقعات کہاں
موت کا کچھ پتہ نہیں ہے کہیں
زندگی سے ابھی نجات کہاں
میں تو سورج ہوں کب کا ڈھل بھی چکا
ڈھونڈھتی ہے مجھے یہ رات کہاں
پہلے تو عمر بھر رلاتے تھے
مرنے والوں میں اب وہ بات کہاں
میں نے کیا کیا کہا نہ ان سے مگر
کہہ سکا ہوں میں دل کی بات کہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.