افسوس ہے سب حسب و نسب بھول رہے ہیں
افسوس ہے سب حسب و نسب بھول رہے ہیں
ہم لوگ بزرگوں کا ادب بھول رہے ہیں
ہم آپ کی یادوں میں ہیں ڈوبے ہوئے ہر دم
اور آپ ہمیں دیکھو غضب بھول رہے ہیں
جس روز سے دیکھا ہے تری آنکھوں کے اندر
اس روز سے ہم بزم طرب بھول رہے ہیں
مصروف ہیں ہم لوگ زمانہ کی روش میں
کیوں آئے ہیں دنیا میں سبب بھول رہے ہیں
غمگین ہیں تو لب پہ شجرؔ نام ہے رب کا
خوشیوں میں مگر دیکھیے رب بھول رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.