اے جنون عشق تیری تنگ دستی کی طرف
اے جنون عشق تیری تنگ دستی کی طرف
حسرتوں سے تک رہے ہیں اپنی ہستی کی طرف
چاند بھی فرصت سے تھا تو باتوں باتوں میں یوںہی
گھوم آئے ہم تری یادوں کی بستی کی طرف
سوچتے ہیں پھر سبھی بت کعبۂ دل میں رکھیں
لوٹ جانا چاہتے ہیں بت پرستی کی طرف
اس طرف سے ہے بلندی کی طرف جاتی ہوئی
اس طرف سے راہ جو آتی ہے پستی کی طرف
جانتے ہیں سب کہ ان کے ہاتھ پر بیعت ہیں ہم
حضرت دل ہیں اب ان آنکھوں کی مستی کی طرف
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 114)
- Author :امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.