ایسی خاموشی ہے روانی میں
ایسی خاموشی ہے روانی میں
ایک جنگل ہو جیسے پانی میں
رو پڑی ہیں سماعتیں ساری
کچھ حقیقت تو ہے کہانی میں
ہم نے اپنی زبان تک کھو دی
درد دل تیری ترجمانی میں
کیا بتائیں کہ کیسے کیسے بوجھ
ہم نے ڈھوئے ہیں ناتوانی میں
ساری دنیا ہی گھر سی لگتی ہے
کیا سہولت ہے لا مکانی میں
کب تلک اک تمہیں کو روئیں ہم
اور بھی کام ہے جوانی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.