عجب درپیش اب کے مسئلہ ہے
وہ میرے خواب مجھ سے مانگتا ہے
مجھے امید تو ہے ختم ہوگا
دلوں کے درمیاں جو فاصلہ ہے
لگا دو پھر نیا اک زخم دل پر
پرانا زخم کب کا بھر چکا ہے
یہ دل مصروف ہے کچھ ڈھونڈنے میں
مگر کیا چیز پاگل ڈھونڈھتا ہے
بہت کچھ جان کر خاموش رہنا
مرا اک سوچا سمجھا فیصلہ ہے
چلو ڈھونڈیں کوئی اک اور دنیا
اب اس دنیا سے دل اکتا گیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.