باتوں میں لفظ لفظ کی سچائی لے کے آ
باتوں میں لفظ لفظ کی سچائی لے کے آ
دل جس میں ڈوب جائیں وہ گہرائی لے کے آ
اس کے بغیر علم و ہنر سب فضول ہیں
پہچان اپنی حق کی شناسائی لے کے آ
اے موسم بہار ترا شکریہ مگر
کچھ دل کے باغ کے لئے رعنائی لے کے آ
خود کامیوں کی بھیڑ میں گم ہو گیا ہے جو
وہ پیار وہ خلوص مرے بھائی لے کے آ
خود مطلبی کا راگ تو بھاتا نہیں مجھے
آنا ہے تو خلوص کی شہنائی لے کے آ
جا مانتا نہیں تو در حسن سے شفیقؔ
پھر ایک بار ذلت و رسوائی لے کے آ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.