بناتے نہیں ہیں جو کردار اپنے
بناتے نہیں ہیں جو کردار اپنے
ہمیشہ وہ رہتے ہیں سب خوار اپنے
خلوص و محبت دلوں میں نہیں ہے
ہیں مطلب کے سب ہی طلب گار اپنے
جنہیں ہم نے روکا برے راستے سے
وہی ہو گئے ہم سے بیزار اپنے
نظر رکھتے ہیں دوسروں کے عمل پر
نہیں دیکھتے ہیں وہ کردار اپنے
جو دیرینہ تھے آشنا وہ کہاں ہیں
سبھی ہو گئے گم وفادار اپنے
وہ ڈھونڈے سے بھی اب تو ملتے نہیں ہیں
کہاں جا چکے ہیں وہ غم خوار اپنے
دکھوں میں اے باصرؔ جو دیتے نہیں ساتھ
ہیں دنیا میں سب ہی وہ بے کار اپنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.