بیمار آگہی تری وجہ شفا ہے دل
مشکل پرست عقل تو مشکل کشا ہے دل
ٹوٹے نہ کوئی خواب تو دل کوئی شے نہیں
خوابوں کے ٹوٹنے کی کھنکتی صدا ہے دل
اتنی کمی رہی کہ فرشتہ نہ ہو سکا
ابلیس دل ہے آدمی دل ہے خدا ہے دل
آندھی ہوائے گرم کی دنیا کے موڑ پر
آئے مقام عشق تو ٹھنڈی ہوا ہے دل
اے کاش یہ حیات بھی ہوتی اسی طرح
ہر روز پچھلے روز کے دل سے جدا ہے دل
جلتے خیام خون صدائیں اداسیاں
اور میں کھڑا ہوا ہوں مری کربلا ہے دل
نکلا تھا کس کو ڈھونڈنے اور کون مل گیا
آنسو کیے تلاش تو مجھ کو ملا ہے دل
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 55)
- Author :امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.