چاہتوں کا ذرا اثر بھی ہو
چاہتوں کا ذرا اثر بھی ہو
پیار کی آگ اب ادھر بھی ہو
روشنی کا پتا کرو یارو
رات ہے تو کہیں سحر بھی ہو
ان نظاروں سے کچھ نہیں ہوگا
کچھ ہماری نئی نظر بھی ہو
ان دیواروں میں قید ہو شاید
اس خوشی کی ہمیں خبر بھی ہو
ہو پتا اب بہاروں کا ہم کو
وہ خوشی کا سماں ادھر بھی ہو
ہر گھڑی اب شکایتیں نہ کر
زندگی خوش نما سفر بھی ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.