چھو کر ہوا پتا ترے اشکوں کا دے گئی
چھو کر ہوا پتا ترے اشکوں کا دے گئی
دل کا قرار چین نگاہوں کا لے گئی
بے خواب میری نیند کہ جس طرح شب ڈھلے
اک شمع دل کا درد اکیلے سہے گئی
موزوں ہوا نہ کوئی بھی دل میں خیال شوق
دل میں جو آرزو کی چتا تھی جلے گئی
ساحل پہ جس قدر بھی گھروندے تھے بہہ گئے
دیوار جو وفاؤں کی ضامن تھی ڈھے گئی
منظر بدل بدل کے مجھے دے گیا سراب
دل کا یقین قیمتی شے تھی وہ شے گئی
تاثیر غم بھلانے کی کھو دی شراب نے
جوں ہی ہمارے ہاتھ سے چھو کر یہ مے گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.