درد دل کی کوئی دوا ہی نہیں
درد دل کی کوئی دوا ہی نہیں
اس لیے میں تو سوچتا ہی نہیں
اب تو میں صرف جیت سکتا ہوں
ہارنے کو تو کچھ بچا ہی نہیں
تم سے بچھڑا ہوں اور زندہ ہوں
یعنی جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں
جب سے آہوں کا سلسلہ ٹوٹا
سانس لینے میں ذائقہ ہی نہیں
یعنی اللہ والے بس تم ہو
اور میرا کوئی خدا ہی نہیں
مجھ کو بھولے نہ بھول پائے گا
میں نے اب تک تجھے چھوا ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.