دریا پہ بارشوں کا اثر کچھ نہیں ہوا
دریا پہ بارشوں کا اثر کچھ نہیں ہوا
مجھ پر بھی سازشوں کا اثر کچھ نہیں ہوا
دنیا نے کوششیں تو بہت کیں مگر جناب
ان پر سفارشوں کا اثر کچھ نہیں ہوا
دل چیر کر بھی میں نے دکھایا اسے مگر
ظالم پہ خواہشوں کا اثر کچھ نہیں ہوا
وہ میرے ہر سوال پہ پتھر بنا رہا
ناداں پہ پرسشوں کا اثر کچھ نہیں ہوا
سنتوشؔ میں نے ڈھونڈھا اسے ہر دیار میں
پر میری کاوشوں کا اثر کچھ نہیں ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.