دشت میں نئی ہوں میں
ریت پھانکتی ہوں میں
تن سے جیسے داسی ہوں
من سے مورنی ہوں میں
لے کے سر پرندوں سے
دھن بنا رہی ہوں میں
آسماں کو اوپر سے
دیکھتی رہی ہوں میں
روشنی کا چہرہ ہوں
چاند کی پری ہوں میں
کس قدر اندھیرا ہے
جیسے بجھ گئی ہوں میں
حیرتوں کی رم جھم میں
خوب ناچتی ہوں میں
بادلوں کی جانب کیوں
رنگ پھینکتی ہوں میں
روز اپنی آنکھوں سے
خواب نوچتی ہوں میں
ماں ترے دوپٹے سے
خود کو ڈھانپتی ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.