دور مجھ تک نہیں آتا کبھی پیمانے کا
دور مجھ تک نہیں آتا کبھی پیمانے کا
کچھ عجب رنگ ہے ساقی ترے میخانے کا
روشنی برق فلک لے کے دکھانے کو چلی
رنگ دیکھا نہ گیا میرے سیہ خانے کا
یاد آئیں کسی کافر کی گلابی آنکھیں
رنگ دیکھا جو چھلکتے ہوئے پیمانے کا
وہ ہوا خاک یہ جل جل کے گھلی جاتی ہے
شمع نے چھین لیا سوز بھی پروانے کا
صفحۂ دہر پہ وہ سوختہ دل ہوں صفدرؔ
پر پروانہ ورق ہے مرے افسانے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.