دیکھ حسن یار کی رعنائیاں
دیکھ حسن یار کی رعنائیاں
کو بہ کو عاشق کی وہ رسوائیاں
بزم میں اوروں کے ہیں وہ جلوہ گر
اور نصیبے میں مرے تنہائیاں
عمر ساری تھی حقیقت کی تلاش
مجھ کو منزل پر ملیں پرچھائیاں
اشک دکھ مجنوں کی قسمت تھے تو کیوں
حسن لیلیٰ پا گیا زیبائیاں
سوگ ہے عاشق کا کوئے یار میں
بج رہی ہیں شام سے شہنائیاں
اخترؔ ان کی یاد سے آباد دل
رشک بزم غیر یہ تنہائیاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.