ڈھونڈھ کر کوئی دکھا دے زندگی اس شہر میں
ڈھونڈھ کر کوئی دکھا دے زندگی اس شہر میں
ہر طرف چھائی ہوئی ہے مردنی اس شہر میں
کچھ یہاں ہوتا رہے پر کوئی کچھ کہتا نہیں
ایک عادت بن گئی ہے خامشی اس شہر میں
اب خدا کا نام لیوا بھی نہیں کوئی یہاں
جرم ٹھہرا دی گئی ہے بندگی اس شہر میں
اب تو جیسے ہر کسی کو کنس کا ہے انتظار
آئے اور آ کر مچا دے کھلبلی اس شہر میں
دھول میں ہیرے پڑے ہیں جوہری کوئی نہیں
مجھ کو دیکھو کر رہا ہوں نوکری اس شہر میں
چھوڑ کر اس کو کسی دن میں چلا جاؤں کہیں
پھر کبھی بھی ہو نہ میری واپسی اس شہر میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.