دل میں چھپا کے دل میں لیے جا رہا ہوں میں
دل میں چھپا کے دل میں لیے جا رہا ہوں میں
یوں حسن سے نباہ کئے جا رہا ہوں میں
پھولوں کے ساتھ ہیں مجھے سب خار بھی عزیز
کتنا حسین ساتھ دئے جا رہا ہوں میں
برق جمال سے ہوا کب کوئی فیضیاب
خود اپنے دل میں غور کئے جا رہا ہوں میں
رحمت ہے خود پناہ خدائے کریم کی
رحمت کو اپنے ساتھ لئے جا رہا ہوں میں
فرد عمل سیاہ نہ کرنا گناہ سے
زاہد تجھے یہ پند کئے جا رہا ہوں میں
وقت شباب خوب ہی باصرؔ گزر گیا
رخصت ہوئی جوانی جئے جا رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.