دن گزرتے ہیں جو اندیشہ و افکار کے ساتھ
دن گزرتے ہیں جو اندیشہ و افکار کے ساتھ
دل دھڑکتا ہے مگر رنج گراں بار کے ساتھ
سینکڑوں برسوں پہ پھیلی ہیں حکایات مگر
واقعے ایک سے وابستہ ہیں تلوار کے ساتھ
یوں تو سنگینی و بالا قدی اچھی ہے مگر
ایک سائے کا تصور بھی ہے دیوار کے ساتھ
اب کھلا اپنی ہی جانب یہ سفر ہے کہ یہاں
فاصلے اور بڑھے گرمئ رفتار کے ساتھ
کسی تنہا سے عجب گرمئ بازار رہی
ایک انبوہ تمنا تھا خریدار کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.