دونوں نے اپنے ہاتھ کا لکھا ہوا مٹا دیا
دونوں نے اپنے ہاتھ کا لکھا ہوا مٹا دیا
تم نے مجھے بھلا دیا میں نے تمہیں بھلا دیا
ہجر کے داغ کے سوا بجھتے چراغ کے سوا
میں نے کسی کو کیا دیا مجھ کو کسی نے کیا دیا
درد کے فاصلے میں تھا وہ ابھی راستے میں تھا
رات ابھی سفر میں تھی کس نے دیا بجھا دیا
وہ تری گرد پا نہ تھا اور جلا وطن ہوا
تو نے کہاں کی خاک کو لا کے کہاں اڑا دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.