دنیا میں غم رہا نہ بظاہر خوشی رہی
دنیا میں غم رہا نہ بظاہر خوشی رہی
جس وقت تک جئے خلش زندگی رہی
جب تک مری نظر میں تجلی تری رہی
خود رہبر خرد مری دیوانگی رہی
ہم تو سنا کے غم کا فسانہ چلے گئے
سنتے ہیں دیر تک ترے لب پر ہنسی رہی
اکثر شب فراق ستاروں کی چھاؤں میں
یاد آپ کی شریک غم بیکسی رہی
ایسا بھی اک مقام محبت میں آ گیا
وہ اضطراب شوق نہ وہ بے خودی رہی
نظریں ملا کے تم سے یہی سوچتا رہا
اظہار درد دل میں کہاں تک کمی رہی
تسکین کا خیال بھی آتا نہیں مجھے
اچھا ہوا نہ ان کی نوازش کبھی رہی
ان کی سمجھ میں آ گئیں مجبوریاں مری
اس جبر زندگی میں بھی اک زندگی رہی
کلیوں کے بانکپن میں گلوں کے نکھار میں
گلشن میں ہر طرف تری جلوہ گری رہی
سمجھیں گے اہل دل اسے توہین بندگی
ساجدؔ رہین سجدہ اگر بندگی رہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.