غم زدہ ہیں مبتلائے درد ہیں ناشاد ہیں
غم زدہ ہیں مبتلائے درد ہیں ناشاد ہیں
ہم کسی افسانۂ غم ناک کے افراد ہیں
گردش افلاک کے ہاتھوں بہت برباد ہیں
ہم لب ایام پر اک دکھ بھری فریاد ہیں
حافظے پر عشرتوں کے نقش باقی ہیں ابھی
تو نے جو صدمے سہے اے دل تجھے بھی یاد ہیں
رات بھر کہتے ہیں تارے دل سے روداد باب
ان کو میری وہ شباب افروز راتیں یاد ہیں
اخترؔ ناشاد کی پرچھائیں سے بچتے رہیں
جو زمانے میں شگفتہ خاطر و دل شاد ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.