ہر وقت نوحہ خواں سی رہتی ہیں میری آنکھیں
ہر وقت نوحہ خواں سی رہتی ہیں میری آنکھیں
اک دکھ بھری کہانی کہتی ہیں میری آنکھیں
جذبات دل کی شدت سہتی ہیں میری آنکھیں
گل رنگ اور شفق گوں رہتی ہیں میری آنکھیں
عیش و طرب کے جلسے درد و الم کے منظر
کیا کچھ نہ ہم نے دیکھا کہتی ہیں میری آنکھیں
جب سے دل و جگر کی ہمدرد بن گئی ہیں
غمگینیوں میں ڈوبی رہتی ہیں میری آنکھیں
لبریز ہو کے دل کا ساغر چھلک اٹھا ہے
شاید اسی سبب سے بہتی ہیں میری آنکھیں
ہر جنبش نظر ہے روداد عشق اخترؔ
ہیں بے زباں مگر کچھ کہتی ہیں میری آنکھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.