فقط ہمیں کو نہیں بے قرار کرتے ہیں
فقط ہمیں کو نہیں بے قرار کرتے ہیں
وہ خود بھی جاگتے ہیں انتظار کرتے ہیں
کہیں جو عشق میں مٹنے کی بات چلتی ہے
ہمارا ذکر بھی وہ بار بار کرتے ہیں
کسی کا حسن نگاہوں میں اب نہیں جچتا
قسم خدا کی فقط تم سے پیار کرتے ہیں
انہیں نہ تیر نہ تلوار کی ضرورت ہے
وہ دل پہ اپنی نگاہوں سے وار کرتے ہیں
ہر ایک بات سے ظاہر ہے بے وفا ہو مگر
ہر ایک بات کا ہم اعتبار کرتے ہیں
تمام دن ترے ملنے کی آس رہتی ہے
تمام رات ترا انتظار کرتے ہیں
سنا ہے یاد ستاتی ہے جن کی سوزؔ ہمیں
وہ یاد کرتے ہیں اور بار بار کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.