فضا ایسی بہ فیض باغباں معلوم ہوتی ہے
فضا ایسی بہ فیض باغباں معلوم ہوتی ہے
بہار گلستاں مثل خزاں معلوم ہوتی ہے
کچھ اپنوں کا کرم ہے کچھ نگاہ عصر حاضر ہے
حیات اک حسرتوں کی داستاں معلوم ہوتی ہے
عجب تحقیر سی تفریق و بے زاری سی نفرت سی
درون قلب میر کارواں معلوم ہوتی ہے
دلوں میں مسجدوں میں مندروں میں درس گاہوں میں
سیاست ہی سیاست حکمراں معلوم ہوتی ہے
گرانی رشوتیں گھپلے غبن افساد گولی بم
یہی آزادیٔ ہندوستاں معلوم ہوتی ہے
خوشامد اس قدر بھی ساتھیو اچھی نہیں لگتی
تمہارے منہ میں اوروں کی زباں معلوم ہوتی ہے
سعادتؔ جھانک ان کے دل میں خود نفرت بھری ہوگی
یہ دنیا جن کو نفرت کا جہاں معلوم ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.